شیوسینا کی بنگلا دیشی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شرکت کی مخالفت

10:35 AM, 30 Dec, 2025

ممبئی :بھارتی انتہا پسند جماعت شیوسینا نے بنگلا دیشی کرکٹرز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ہریانہ میں شیوسینا کے سربراہ نیرج سیٹھی نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بنگلا دیشی کھلاڑی بھارت میں آئی پی ایل کے میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی مخالفت جاری رکھنے پر بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے مستقبل میں مزید میچز کی پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے بھارت میں کھیل اور سیاست کا امتزاج مزید واضح ہوا ہے، اور عالمی سطح پر کھیل کے میدان میں نفرت انگیز سیاسی رویے کی تصویر نمایاں ہو گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بھی بھارتی انتہا پسندانہ رویے کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

مزیدخبریں