پشاور کور نے 50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

11:38 AM, 30 Dec, 2025

راولپنڈی: 50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار مقابلے کے بعد پشاور کور نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ گوجرانوالہ کور دوسری پوزیشن پر رہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اختتامی تقریب میں  چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ جناح پولو فیلڈز پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے ان کا استقبال کیا، جبکہ وزیر داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور بڑی تعداد میں تماشائیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیمپئن شپ میں کل 8 ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ مقابلہ پاک فوج کی کھیلوں سے وابستہ روایات اور نظم و ضبط کی عکاسی کرتا ہے۔ فیلڈ مارشل نے فاتح ٹیموں اور شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مزیدخبریں