کابل:افغان طالبان رجیم کے تحت افغانستان میں سکیورٹی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی اور ملک عالمی سطح پر غیر محفوظ ترین ممالک میں شمار ہونے لگا ہے۔ انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان عالمی امن اشاریہ میں مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان حکمرانی میں سکیورٹی بحران میں شدت آئی ہے اور افغانستان عالمی درجہ بندی میں 163 ممالک میں سے 158 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جس سے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے