پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز نے 30 ہزار ٹریکٹرز فراہم کردیے

01:41 PM, 30 Dec, 2025

لاہور:پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 30 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 75 سے 85 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی اور فراہمی کا عمل جاری ہے۔

حکومتی اقدام کا مقصد زرعی شعبے کو مضبوط بنانا اور کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

مزیدخبریں