اسلام آباد :بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس پر دی گئی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف آئندہ مالی سال سے اس رعایت کے خاتمے اور 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ پر زور دے رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اس معاملے پر وزارتِ صنعت و پیداوار کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اس وقت لوکل مینوفیکچرڈ ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز کو 30 جون 2026 تک سیلز ٹیکس میں چھوٹ حاصل ہے، تاہم نئی تجویز کی منظوری کی صورت میں اس رعایت میں قبل از وقت تبدیلی کا امکان ہے۔