وزیراطلاعات پنجاب کا سہیل آفریدی کی صحافیوں سے بدتمیزی کے خلاف علامتی واک آؤٹ، جھوٹے الزامات پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا

03:18 PM, 30 Dec, 2025

لاہور :وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے  سہیل آفریدی کی صحافیوں سے بدتمیزی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں علامتی واک آؤٹ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ جھوٹے الزامات پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا، ’’لاہور کیسا لگا؟‘‘ اور بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وفد نے پنجاب اسمبلی آمد کے دوران عملے کے ساتھ بدتمیزی کی۔

وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ لاہور میں جدید کینسر ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے، جس میں نواز شریف اسپتال میں پورے ملک کے عوام کے لیے سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری سطح پر اتنا بڑا کینسر ہسپتال پاکستان میں کہیں بھی نہیں۔

مزید برآں، وزیراعلیٰ مریم نواز جنوری میں سرگودھا میں کارڈیالوجی ہسپتال کا افتتاح کریں گی۔

مزیدخبریں