راشد نسیم نے 25 عالمی ریکارڈز بنا کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

05:39 PM, 30 Dec, 2025

کراچی:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی راشد نسیم نے سال 2025 میں 25 عالمی ریکارڈز بنا کر نئی تاریخ رقم کی اور پاکستان کے نمبر ون ریکارڈ ہولڈر کے طور پر اپنی پہچان برقرار رکھی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، 2025 میں پاکستان کے مجموعی طور پر 43 عالمی ریکارڈز گنیز میں شامل ہوئے، جن میں 25 ریکارڈ صرف راشد نسیم کے نام ہیں، جبکہ 31 ریکارڈ راشد نسیم اور ان کے اہل خانہ کے مشترکہ نام رہے۔

راشد نسیم نے اسکپنگ، نن چکو، ماربل ٹائیل بریکنگ اور باکسنگ پنوالنٹ بریکنگ سمیت مختلف کیٹیگریز میں ریکارڈ قائم کیے۔ ان کے اہل خانہ میں 4 ریکارڈز ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم، اہلیہ صبا راشد اور 73 سالہ والد نسیم الدین نے ایک ایک ریکارڈ بنا کر شامل کیے۔

سال 2025 میں راشد نسیم نے اٹلی، رومانیہ اور اسپین کے ورلڈ ریکارڈز شوز اور ٹیلنٹ شوز میں بھی حصہ لے کر پاکستان کا نام بلند کیا۔ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں عرفان محسود نے 6، محمد ارشد نے 2 جبکہ سفیان، وجاہت، شاہ زیب، عبدالباسط اور ایک نجی کمپنی نے ایک ایک ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔

واضح رہے کہ 2024 میں بھی راشد نسیم کے 28 سے زیادہ عالمی ریکارڈز گنیز کی تصدیق کے بعد منظور ہو چکے تھے، جو ان کی مسلسل کامیابی کا ثبوت ہیں۔

مزیدخبریں