عالمی منڈی اور پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

05:45 PM, 30 Dec, 2025

کراچی: عالمی منڈی اور ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کی کمی آئی ہے۔ ایک تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 174 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 145 روپے کی کمی آئی ہے اور اب چاندی کی قیمت 7 ہزار 930 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 107 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 371 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں