جماعت اسلامی پنجاب کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف عوامی ریفرنڈم کا اعلان

06:08 PM, 30 Dec, 2025

لاہور: جماعت اسلامی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے 15 جنوری کو عوامی ریفرنڈم کروانے کا اعلان کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ قانون بلدیاتی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش ہے اور جماعت اسلامی اسے عوامی عدالت میں بھی چیلنج کرے گی۔ ریفرنڈم کے لیے مرکزی اور صوبائی سطح پر کمیشن قائم کیے جائیں گے، جن میں مقامی معززین، وکلا، اساتذہ اور ماہرین شامل ہوں گے۔

انہوں نے نئے بلدیاتی ایکٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت لاہور جیسے بڑے شہروں کو میٹروپولیٹن کے بجائے ٹاؤن کے درجے تک محدود کیا گیا ہے اور بلدیاتی سربراہان کو بالواسطہ منتخب کیا جائے گا، جو عوامی رائے کا مذاق ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے واضح ٹائم فریم مقرر کیا جائے اور عوامی ریفرنڈم کے بعد اسمبلیوں کا گھیراؤ کیا جائے گا تاکہ حقیقی اختیارات عوام تک منتقل کیے جا سکیں۔

مزیدخبریں