اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے یمن کی صورتحال پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں وفد نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے مؤقف اور کوششوں پر روشنی ڈالی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات میں تحمل کا مظاہرہ کرنے اور معاملہ طاقت کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا۔ پاکستان نے سعودی وزیر خارجہ سے رابطے کے بعد متحدہ عرب امارات کو بھی اعتماد میں لیا اور دونوں برادر ممالک میں کشیدگی ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں وفدملاقات کے بعد رحیم یار خان سے واپس روانہ ہو گیا۔