پی ٹی وی حملہ کیس، چاروں مقدمات کا عبوری چالان پیش کر دیا گیا

پی ٹی وی حملہ کیس، چاروں مقدمات کا عبوری چالان پیش کر دیا گیا

اسلام آباد: پولیس نے پارلیمنٹ حملہ سمیت چار مقدمات کا عبوری چالان پیش کر دیا جس میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے۔ عمران خان کے خلاف 2014 میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران 4 مقدمات قائم کیے گئے جن میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس بھی شامل ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے لیکن عدالت نے انہیں شامل تفتیش ہو کر تفتیشی افسر کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا تھا جس پر انہوں نے 6 دسمبر کو پولیس کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا۔

پولیس کی جانب سے عبوری چالان میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف 14گواہوں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایس ایس پی عصمت اللہ اور پولیس ملازمین پرتشدد کی سی سی ٹی وی وی ڈیو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ان ہی مقدمات میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی نامزد ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں