عمران خان کو  کس نے بتایا کہ عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دے گی؟ مریم نواز کا جواب

عمران خان کو  کس نے بتایا کہ عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دے گی؟ مریم نواز کا جواب

اسلام آباد:  سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب ریفرنسز  میں نوازشریف کو  سزا  ہونے سے متعلق عمران خان کے بیان پر  کہا ہے کہ ان کو  کس نے بتایا ہے عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دیگی؟ ان کو ایسی خبریں کون دیتا ہے؟

منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جب اپنے والد اور شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ پنجاب ہاؤس کیلئے جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوئیں تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کو سزا ہوجائیگی جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ عمران خان کو کس نے بتایا ہے، عمران خان سے یہ پوچھنا بنتا ہے کہ ان کو یہ خبریں کون دیتا ہے؟