چلے دم توڑ گئے ، استعفوں کی سیاست کرنیوالوں کا آج آخری روز ہے:رانا ثنا اللہ

چلے دم توڑ گئے ، استعفوں کی سیاست کرنیوالوں کا آج آخری روز ہے:رانا ثنا اللہ
کیپشن: law minister rana sanaullah صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ

لاہور:صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکپتن میں ہونے والے چلے دم توڑ چکے ہیں ، استعفوں کی سیاست کرنے والوں کیلئے آج آخری دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکپتن میں ہونے والے چلے دم توڑ چکے ہیں ، استعفوں کی سیاست کرنے والوں کیلئے آج آخری دن ہے۔

انھوں نے کہا کہ 24 گھنٹے بعد استعفوں کی سیاست بے معنی ہو جائے گی ، غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے نواز شریف کو روکنے کے حربے ناکام ہو گئے۔

صوبائی وزیر قانون نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخابات میں کے پی ، بلوچستان اور سندھ میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے ، زرداری صاحب نے بیعانہ دے دیا اور 2 سیٹیں خریدنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب باکمال آدمی ہیں ، کسی کی بھی اینٹ سے اینٹ بجانے لگتے ہیں۔