ملک میں کورونا نے مزید 29 افراد کی جان لے لی

08:20 AM, 30 Jan, 2022

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  وائرس کے باعث مزید 29  مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 29 اموات کے بعد کورونا سے  جاں بحق ہونے والے افراد   کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 ہوگئی۔

گزشتہ روز 64ہزار16کورونا ٹیسٹ کیے گئے   جن میں سے 7ہزار 978  افراد میں وائرس کی تصدیق  ہوئی، ایک دن میں کورونا کے کیس مثبت آنے کی شرح 12.46فیصد رہی،کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 18 ہزار 11 ہوگئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا میں مبتلا ایک ہزار 455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج  ہیں۔

مزیدخبریں