لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

07:07 PM, 30 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
میچ کیلئے لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزا، سمت پٹیل، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ 
کراچی کنگز کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، جو کلارک، ٹام لیمونبی، محمد نبی، لوئس گریگوری، محمد طحہ، عامر یامین، عماد وسیم، محمد الیاس اور محمد عمران شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں