حکومت بدمعاشی پر اتر آئی ، مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے لیکن میں ادھر ادھر ہوگیا: شیخ رشید 

حکومت بدمعاشی پر اتر آئی ، مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے لیکن میں ادھر ادھر ہوگیا: شیخ رشید 
سورس: File

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت مجھے گرفتارکرنا چاہتی تھی لیکن میں ادھر ادھر ہوگیا ۔ یہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے بہانہ بنا کر انہوں نے حویلی کو سیل کیا۔ 

متروکہ وقف املاک راولپنڈی کی جانب سے لال حویلی سیل کرنے پر ردّ عمل میں شیخ رشید نے کہا کہ معاملے کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں ۔ ہمیں کوئی نوٹس نہیں۔میں موجود نہیں تھا، اسلام آباد میں تھا،  لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہمیں چوک پر لٹکا دیاجائے اور نااہل کیا جائے یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی توجہ ہٹائی جائے۔ یہ اب بدمعاشی پر اتر آئےہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں