میانوالی میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام؛ سی ٹی ڈی آپریشن میں 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا شکار

10:30 AM, 30 Jan, 2026

میانوالی : پنجاب کے علاقے میانوالی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (CTD) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملا دیا۔ چاپڑی ڈیم کے قریب ہونے والے اس مقابلے میں 6 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جب ٹیم نے مخصوص مقام پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی اور دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے تخریب کاری کے لیے استعمال ہونے والا بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے والے 8 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں