اداکارہ لائبہ خان کے 'برائیڈل شاور' کی دھوم، تصاویر وائرل

03:13 PM, 30 Jan, 2026

کراچی:  پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ لائبہ خان، جو ان دنوں اپنی شادی کی تقریبات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، ان کے برائیڈل شاور کی دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔چند روز قبل مدینہ منورہ کی پاک سرزمین پر 'جواد' نامی شخصیت سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ لائبہ خان کی شادی کی تقریبات کا پاکستان میں باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ دعائے خیر اور ڈھولکی کے بعد اب اداکارہ کے لیے ایک پروقار برائیڈل شاور کا اہتمام کیا گیا، جس کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
اپنے برائیڈل شاور کے لیے لائبہ خان نے روایتی رنگوں کے بجائے سیاہ رنگ کی نیٹ میکسی کا انتخاب کیا، جس پر موتیوں اور چمکدار ستاروں کا نفیس کام کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے سر پر سلور ٹیاڑا (تاج) سجایا۔ اس خوشی کے موقع پر ان کی بہن ایمان خان اور قریبی دوستیں بھی ہم رنگ سیاہ ملبوسات میں ان کے ساتھ نظر آئیں۔ انسٹاگرام پر 37 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے ’کفارہ‘، ’آفت‘، ’آس پاس‘ اور ’بیلگام‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزیدخبریں