"پاکستان بنگلہ دیش بھائی چارہ زندہ باد"؛ خواجہ آصف کا ڈھاکہ سے کراچی پروازوں کی بحالی پر پُرجوش پیغام

05:21 PM, 30 Jan, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بنگلہ دیشی پرواز کی کراچی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مضبوط ہوتے تعلقات کی علامت قرار دیا ہے۔ 
انہوں نے ٹویٹ میں  بتایا کہ طیارے کے عملے اور مسافروں نے پاکستان پہنچنے پر بے پناہ جوش و خروش دکھایا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ قدم دونوں ملکوں کی اقتصادیات کو نئی زندگی دے گا اور کارگو کے شعبے میں بڑی ترقی دیکھنے کو ملے گی۔
 انہوں نے اپنے بیان کا اختتام "پاکستان بنگلہ دیش بھائی چارہ زندہ باد" کے نعرے سے کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان بدلتی ہوئی سفارتی فضا کا عکاس ہے۔

مزیدخبریں