کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد سونے کا فی تولہ نرخ 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 30 ہزار 435 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب، عالمی سطح پر سونے کی قیمت 355 ڈالر کم ہو کر 5150 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں سونے کی قیمتوں میں 42 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد اس اچانک کمی نے مارکیٹ کو متذبذب کر دیا ہے۔