اب تک وزیر اعظم کی اعلان کردہ انعامی رقم نہیں ملی ، یونس خان

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم اب تک نہیں ملی۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر اب بھی پذیرائی ہورہی ہے، البتہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ رقم کے حوالے سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، اگر مل گئی تو وعدے کے مطابق اسے کسی فلاحی ادارے میں دیدوں گا۔

05:43 PM, 30 Jul, 2017

مزیدخبریں