برازیل، چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

برازیل، چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
کیپشن: طیارے میں سوار 6 مسافروں نے فوری طور پر جہاز سے کود کر اپنی جان بچائی۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ رائٹرز

ساؤ پولو: برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور حادثے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ طیارے میں سوار دیگر 6مسافر محفوظ رہے۔طیارہ گرنے کا حادثہ برازیل کے علاقے ساؤ پولو کی ائیر فیلڈپر پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل فضا میں طیارے کی رفتار معمول سے زیادہ اور معمول سے کم بلندی پر تھا۔

مزید پڑھیں: ایتھنز کے قریب لگی آگ سے 91 افراد ہلاک ہو گئے

طیارہ گرنے سے ایک زور دار دھماکا سنائی دیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ طیارے میں سوار 6 مسافروں نے فوری طور پر جہاز سے کود کر اپنی جان بچائی۔

پائلٹ طیارے میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل ہلاک ہو گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں