فون کالز پر بینک اکاؤنٹس کی معلومات دینے سے گریز کریں، سٹیٹ بینک

 فون کالز پر بینک اکاؤنٹس کی معلومات دینے سے گریز کریں، سٹیٹ بینک
کیپشن: Image Source: State Bank Of Pakistan Web File Photo

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جعلسازی سے بچنے کیلئے فون کالز پر اپنے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور دیگر اہم ذاتی معلومات بتانے سے گریز کریں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھوکہ باز افراد بائیو میٹرک تصدیق کے بہانے بینک صارفین سے ان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کر کے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سٹیٹ بینک سے جاری بیان کے مطابق دھوکے باز افراد اپنا فون نمبر بینکوں کی باضابطہ ہیلپ لائن یا رجسٹرڈ نمبروں کے پیچھے چھپا لیتے ہیں۔ فون کال وصول کرنے والے افراد سمجھتے ہیں کہ یہ کال حقیقی ہے یا ان کے بینک کی طرف سے ہے ۔

 

سٹیٹ بینک سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی کالز پر معلومات بتانے کے بجائے اپنے بینک کے رجسٹرڈ نمبروں / ہیلپ لائن پر فوراً رابطہ کریں۔