کوئٹہ میں دھماکہ: 4 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہو گئے

کوئٹہ میں دھماکہ: 4 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہو گئے
کیپشن: Image Source: File Photo

کوئٹہ: کوئٹہ میں تھانہ سٹی کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق، کوئٹہ کے علاقے لیاقت آباد میں تھانہ سٹی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں  4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ  بچوں اور خواتین سمیت 25 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ دہشتگرد کارروائی کے بعد کو ئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار، خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچتے ہی علاقے کو سیل کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ دھماکے  کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں بھی حرکت میں آئیں۔

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے میڈیا کو بتایا کہ  دھماکا 7:19 منٹ پر کوئٹہ کے  علاقے میں ہوا جبکہ ڈی آئی جی کوئٹہ نے دھماکے کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ  بظاہر  دہشتگردی میں موٹر سائیکل کا استعمال ہوا۔