اداکار مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اداکار مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
سورس: file photo

کراچی : پاکستان کے معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کورونا وائر س کا شکار ہوگئے ، 

نیونیوز کے مطابق مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ روبینہ قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ دونوں میاں بیوی نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے ۔ 

مصطفیٰ قریشی نے اپنے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔