پنجاب میں پیر سے تمام سکولوں اور مدارس میں یکساں نصاب نافذ

پنجاب میں پیر سے تمام سکولوں اور مدارس میں یکساں نصاب نافذ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پنجاب میں 2 اگست سے یکساں نصاب نافذ کردیا گیا ہے۔ پیر سے تمام سرکاری، نجی سکولوں اورمدارس میں یکسان نصاب شروع کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب میں یکساں نصاب نافذ کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے 18 دسمبر دوہزار بیس کو صوبے میں یکساں نصاب نافذ کرنے کی منظوری دی تھی۔