پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قیمت میں کمی

12:00 PM, 30 Jul, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔ بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رہا اور 100 انڈیکس میں 604 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد انڈیکس 138,569 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز اچھا تھا، لیکن اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔ تاہم، بدھ کو کاروبار کے دوران تیزی کی بدولت مارکیٹ نے مثبت پوزیشن برقرار رکھی۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم ہو کر 283 روپے پر آ گئی ہے۔

مزیدخبریں