غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید فلسطینی شہید، غذائی قلت میں شدت

04:06 PM, 30 Jul, 2025

غزہ: غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 83 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، جن میں وہ 19 فلسطینی بھی شامل ہیں جو خوراک اور امداد کے لیے بے چین تھے۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 870 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی غزہ میں شدید غذائی قلت پیدا ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے عالمی اداروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری اقدامات کی وارننگ دی ہے۔ عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ اگر فوراً اقدامات نہ کیے گئے تو غزہ میں بڑے پیمانے پر اموات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں