پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے

09:26 AM, 30 Jul, 2025

لاہور :آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 30 جولائی کو منایا جانے والا یہ دن انسانی سمگلنگ کے بارے میں آگاہی پھیلانے، اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لانے اور ان لاکھوں افراد کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جو لالچ یا مجبوری کی وجہ سے انسانی سمگلنگ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

پاکستان کے لیے یہ دن خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہاں سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ انسانی سمگلر نوجوانوں کو روزگار اور بہتر مستقبل کے خواب دکھا کر انہیں ایسے خطرناک راستوں پر دھکیل دیتے ہیں جو اکثر ان کی موت کا باعث بنتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں سیکڑوں پاکستانی نوجوان غیر قانونی راستے سے یورپ جانے کی کوشش میں سمندر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ صرف بیانات تک محدود نہ رہے، بلکہ 2018ء میں منظور کیے گئے "سمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ" پر مکمل عملدرآمد کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ہجرت کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کی ضرورت بھی ہے۔

نوجوانوں کو بیرونِ ملک نوکریوں کے جھانسے میں آ کر سمگلروں کا شکار ہونے سے پہلے تمام پہلوؤں پر اچھی طرح تحقیق کرنی چاہیے اور انسانی سمگلروں سے دور رہنا چاہیے۔ جب تک ہر فرد اپنی ذمہ داری نہیں نبھائے گا، یہ صنعت انسانی جانوں کا بدلہ لیتی رہے گی۔

مزیدخبریں