مودی سرکار کی جنگی جنونیت ایک بار پھر بے نقاب :آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے :"پریلے میزائل" کے تجربات

02:46 PM, 30 Jul, 2025

اسلام آباد : بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو اپنی ساحلی حدود میں ’پریلے میزائل‘ کے تجربات کیے ہیں، جو اڑیسہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر انجام دیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ان تجربات کا مقصد ہتھیاروں کی دوڑ کو تیز کرنا اور ممکنہ جنگ کی راہ ہموار کرنا ہے، جس سے خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارت کی اس فوجی سرگرمی پر پاکستان کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارت کی طرف سے میزائل تجربات اور جنگی جنونیت کے جواب میں پاکستان نے اپنے جدید نصر (حتف-9) میزائل کو فعال کر لیا ہے، جو دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل جوہری وارہیڈ لے جانے کی طاقت بھی رکھتا ہے، جس سے اس کی اہمیت اور طاقت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

پاکستان کا نصر میزائل بھارتی سازشوں اور جنگی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی خصوصیات اسے دشمن کی پہلی ضرب کے خلاف انتہائی مؤثر بناتی ہیں۔ 

مزیدخبریں