شرح سود 11 فیصد پر برقرار، سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

03:15 PM, 30 Jul, 2025

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ معاشی اشاریوں، مہنگائی کی رفتار، اور ملکی و عالمی مالیاتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کے آثار نظر آ رہے ہیں، تاہم مکمل معاشی استحکام کے لیے احتیاط ضروری ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ معاشی بحالی کا عمل جاری ہے، اور اس وقت شرح سود میں استحکام معیشت کے لیے موزوں ہے۔ اس فیصلے کا مقصد مہنگائی کے خلاف جاری اقدامات کو برقرار رکھنا اور مالیاتی نظام میں اعتماد کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں