جشنِ آزادی صرف 14 اگست تک محدود نہیں ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

04:06 PM, 30 Jul, 2025

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی کو اس سال صرف 14 اگست تک محدود نہیں رکھا جائے گا، بلکہ یکم اگست سے 14 اگست تک تقریبات اور سرگرمیوں کی ایک مکمل سیریز منعقد کی جائے گی۔


انہوں نے اعلان کیا کہ جشنِ آزادی کی تھیم "معرکۂ حق" پر رکھی جائے گی، جو پاکستان کی نظریاتی بنیادوں اور دفاعی کامیابیوں کی علامت ہے۔ مراد علی شاہ کے مطابق، افواجِ پاکستان نے ملک کے دفاع میں تاریخی کردار ادا کیا اور قوم کو چاہیے کہ وہ آزادی کی اہمیت کو سمجھے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور دیگر شہروں میں کنسرٹس، مشاعرے، ریلیاں، مقابلے اور کلچرل ایونٹس منعقد ہوں گے، جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کنسرٹ اور فائر ورکس کا انعقاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گھروں، عمارتوں اور گاڑیوں کی سجاوٹ پر انعامات دیے جائیں گے، جبکہ 5 اگست کو کشمیر سے یکجہتی کے لیے خصوصی ایونٹ بھی منعقد کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے"۔

مزیدخبریں