بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا گیا، تحریک انصاف کو تشدد کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی:خواجہ آصف

04:21 PM, 30 Jul, 2025

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اگر وہ چاہیں تو آزادانہ طور پر پاکستان آ سکتے ہیں۔


خواجہ آصف نے واضح کیا کہ حکومت کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق حاصل ہے، لیکن احتجاج سیاسی دائرے میں ہونا چاہیے اور کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 9 مئی یا 26 نومبر کو پیش آنے والے واقعات کو دوبارہ ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔

مزیدخبریں