چیمپئنز لیگ لیجنڈز: بھارت نے پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا

04:38 PM, 30 Jul, 2025

برمنگھم: چیمپئنز لیگ لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیمی فائنل کھیلنے سے دستبرداری اختیار کی ہے۔
یہ سیمی فائنل کل برمنگھم میں شیڈول تھا، تاہم راؤنڈ میچ کے دوران بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا۔
بھارتی ٹیم کے اس فیصلے کے بعد اگر بھارت سیمی فائنل سے مکمل طور پر دستبردار ہوتا ہے تو پاکستان بغیر مقابلے کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔
یہ واقعہ دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کی سیاست اور کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔


 

مزیدخبریں