ایف آئی اے نے 1368 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا، یونان کشتی حادثے میں ملوث 91 افراد بھی شامل

06:31 PM, 30 Jul, 2025

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے رواں مالی سال کے دوران انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 1368 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا، جن میں یونان کشتی حادثات میں ملوث 91 اسمگلر اور ریڈ بک میں شامل 16 انتہائی مطلوب ملزمان بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران 955 ملین روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کی گئیں جبکہ 239 ملین روپے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔ انٹرپول کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔


ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کا کہنا ہے کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں گی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں عوامی تعاون، عالمی اداروں کے ساتھ اشتراک اور مؤثر حکمت عملی ان کی ترجیح ہے۔

مزیدخبریں