بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں بھی اضافہ

07:39 PM, 30 Jul, 2025

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 3,323 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔


مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 55 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ فی دس گرام قیمت 257 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 4 ہزار 355 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، فی تولہ چاندی 3,963 روپے اور دس گرام چاندی 3,397 روپے پر برقرار رہی۔

مزیدخبریں