راولپنڈی: جرگے کے حکم پر خاتون سدرہ عرب کا قتل، قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل

08:12 PM, 30 Jul, 2025

راولپنڈی :راولپنڈی میں سدرہ عرب نامی خاتون کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے قبرستان میں لاش لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس میں 15 سے زائد افراد کو لاش کے ہمراہ قبرستان میں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان نے شدید بارش کے دوران قبرستان کمیٹی کے کمرے میں چھپ کر بارش کے ختم ہونے کا انتظار کیا۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ مقتولہ کے والد کو لاہور فرانزک سائنس ایجنسی لے جایا گیا جہاں ڈی این اے میچ کروایا جائے گا۔ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

مزیدخبریں