ملائیکہ اروڑا کے نئے رشتے کی قیاس آرائیاں، ویڈیو وائرل

11:01 AM, 30 Jul, 2026

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد ایک نامعلوم شخص کے ساتھ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس کے بعد نئے شخص کے ساتھ تعلقات کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

 ملائیکہ اروڑا کو  ایک وائرل ویڈیو میں  ایک اجنبی شخص کے ساتھ   ایئرپورٹ سے باہر آتے دیکھا گیا ۔ تاہم اس شخص کی شناخت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے، بعض نے اسے ملائیکہ کی نئی محبت قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے مزاحیہ ردعمل دیا۔ چند لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام ہرش مہتا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کا تعلق 2018 میں خبروں کی زینت بنا تھا، تاہم دونوں نے 2024 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ نئی افواہوں پر اداکارہ  کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں