اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان کا رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

12:10 PM, 30 Jul, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال، خطے میں امن و سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات اور غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کی بار بار ہونے والی بے حرمتی کی مذمت کی گئی اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لیے پاکستان اور ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اردن کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

مزیدخبریں