خواتین کی پولیس میں شمولیت خوش آئند، پنجاب کو محفوظ صوبہ بنانا ترجیح ہے: مریم نواز

12:35 PM, 30 Jul, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب گورننس اور ترقی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھا رہا ہے اور صوبے کی کامیابیوں کو ہر جگہ سراہا جا رہا ہے۔

چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر میں خواتین پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ مستقبل میں پنجاب کی آئی جی پولیس کے عہدے پر ایک خاتون تعینات ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خاتون وزیراعلیٰ اور چیف جسٹس بن سکتی ہے تو آئی جی پولیس بھی بن سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے، "روز میری بھی ٹریننگ ہو رہی ہے، روز نیا سیکھتی ہوں۔

مریم نواز نے خواتین پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور تربیت مکمل کرنے والی افسران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس افسران کا کردار صوبے میں مؤثر پولیسنگ کے لیے اہم ہے۔

مزیدخبریں