اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں اہم امور پر گفتگو،پاکستان اور کویت کا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

12:41 PM, 30 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ تعمیری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔

شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں