اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ میں رابطہ، فلسطین اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

08:01 PM, 30 Jul, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے اور دنیا کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے بالخصوص فلسطین اور مشرقی یروشلم کی تازہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے پر مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی تعاون کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور مختلف شعبوں میں روابط کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کے تحفظ اور علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔

مزیدخبریں