ڈسکوز کی بلنگ کا آڈٹ، کارکردگی کے اہداف مقرر کیے جائیں، بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے: وزیراعظم

08:15 PM, 30 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی بلنگ کا جامع آڈٹ کرانے، ان کی کارکردگی جانچنے کے لیے واضح اہداف مقرر کرنے اور بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بلنگ کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

علاوہ ازیں، اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں کیو آر کوڈ آویزاں کیے جائیں تاکہ اوورسیز پاکستانی آسانی سے شکایات درج کرا سکیں اور سرکاری خدمات تک بروقت رسائی حاصل کر سکیں۔

مزیدخبریں