روس کی یورپی یونین کے خلاف پابندیوں میں توسیع

05:02 PM, 30 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روس نے بھی یورپی یونین پر عائد پابندیوں میں توسیع کر دی ہے ۔ پابندیوں میں 2018 ئ تک توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا۔

روسی وزیراعظم دیمتری میدیودیف نے ان پابندیوں کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ایک روز پہلے ہی یورپی یونین نے روس کے خلاف عائد پابندیوں میں توسیع کی ہے۔

یورپی یونین نے یہ پابندیاں جولائی 2014ئ میں یوکرائن کے جزیرہ نما کریمیا کے یکطرفہ طور پر روس میں شامل کیے جانے کے بعد لگائی گئی تھیں۔

مزیدخبریں