امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز ویمبلڈن ٹینس چیمپین شپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہو گئیں

امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز ویمبلڈن ٹینس چیمپین شپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہو گئیں
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لندن: امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز انجری کے باعث ویمبلڈن ٹینس چیمپین شپ کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہو گئی ہیں جنہوں نے نم آنکھوں کے ساتھ شکست تسلیم کی تو ان کے مداح بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ 
عالمی نمبر 6 سرینا ولیمز اس وقت انجری کا شکار ہوئیں جب پہلے سیٹ میں مقابلہ تین، تین سے برابر تھا، ٹینس سٹار انجری کے باعث آبدیدہ بھی ہو گئیں اور میچ مکمل کرنے کی غرض سے ایک طویل وقفہ بھی لیا تاکہ وہ کھیلنے کے قابل ہو جائیں۔ 
وقفے کے بعد سرینا ولیمز میدان میں واپس تو ضرور آئیں مگر کھیل جاری نہ رکھ سکیں اور پھر نم آنکھوں کے ساتھ حریف کھلاڑی کیساتھ ہاتھ ملا کر اس کی فتح کا اعلان کر دیا اور یوں وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ 
واضح رہے کہ 20 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ سرینا ولیمز چیمپین شپ کے پہلے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکیں، سرینا ولیمز آل انگلینڈ کلب میں سات مرتبہ چیمپین رہ چکی ہیں جبکہ 2018ءاور 2019ءکے ویمبلڈن ٹورنامنٹ میں رنراپ بھی رہیں۔