کراچی :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 30 جون کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 2 سے 5 جولائی کے دوران موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، جو اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے فوری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔
مزید برآں، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔