تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ، سندھ ایمپلائز الائنس کا کراچی میں احتجاج، پولیس کا  لاٹھی چارج

07:10 PM, 30 Jun, 2025

کراچی: سرکاری ملازمین کے اتحاد "سندھ ایمپلائز الائنس" نے  کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، جس میں تنخواہوں اور پنشن میں 70 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کرنا چاہتے تھے، جس پر پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج، واٹر کینن اور گرفتاریاں کیں۔

پولیس حکام کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسی لیے سیکیورٹی سخت کی گئی اور اضافی نفری طلب کی گئی۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ ان کے پرامن احتجاج پر ریاستی طاقت کا غیر ضروری استعمال کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے، اور حالیہ معاشی بحران نے سرکاری ملازمین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ احتجاج کا دائرہ کار بڑھنے کا خدشہ ہے اگر حکومت نے جلد اقدامات نہ کیے۔

مزیدخبریں