مہنگائی میں گھریلو صارفین کے لیے معمولی ریلیف، ایل پی جی کی قیمت میں کمی

07:25 PM, 30 Jun, 2025

اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک مختصر ریلیف، اوگرا نے جولائی 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 43 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2,750 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ یہ کمی 87 روپے 71 پیسے کے برابر ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی کمی اور مقامی سطح پر طلب و رسد کے توازن کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم عوامی حلقے اب بھی قیمتوں میں مزید کمی کے خواہاں ہیں۔

مزیدخبریں