ایس سی او اجلاس میں پاکستان کا مؤقف تسلیم، بھارت کا دعویٰ مسترد: وزیر دفاع

07:34 PM, 30 Jun, 2025

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کا مؤقف تسلیم کیا گیا جبکہ بھارت اپنی جھوٹی کہانی کو منوانے میں ناکام رہا۔

نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، اور بھارت کی جانب سے اس معاہدے کے خلاف رویہ دراصل جنگ میں شکست کا ردعمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ماحول خوشگوار رہا اور فورم کے اصولوں کے مطابق کسی کو کسی دوسرے کی تقریر پر ردعمل کا موقع نہیں دیا گیا۔ خواجہ آصف کے مطابق اجلاس میں تمام ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔

مزیدخبریں