کراچی: اساتذہ کا احتجاج، ریڈ زون کی جانب پیش قدمی پر پولیس کا ایکشن  ، متعدد  زیر حراست

08:10 PM, 30 Jun, 2025

کراچی :کراچی پریس کلب کے قریب اساتذہ نے تنخواہوں اور مراعات کے مطالبے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین جب ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے تو  آنسو گیس اور واٹر کینن   سے منتشر کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے  کیا گیا اور 25  سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ احتجاج کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن اور اساتذہ کے حکومتی وفد سے   مذاکرات  تعطل کا شکار، ریڈ زون میں داخلے  پر پولیس کا مظاہرین پر  لاٹھی  چارج، آنسو گیس شیلنگ اورواٹر کینن سے پیش قدمی روک دی ۔

مزیدخبریں